جمعرات 4؍ذیقعد 1444ھ25؍مئی 2023ء

کراچی کی لانچ حادثے کے بعد گہرے سمندر میں ڈوب گئی، ماہی گیروں کو بچالیا گیا

کراچی کی لانچ حادثے کے بعد گہرے سمندر میں ڈوب گئی، اس میں سوار 18 ماہی گیروں کو بچالیا گیا۔ 

الودود نامی لانچ پر سوار 18 ماہی گیر ایک ماہ قبل کراچی سے شکار کےلیے گئے تھے۔

ماہی گیر کام مکمل کرکے کراچی واپسی کے روٹ پر تھے اور انہیں 27 مئی کو فشری پہنچنا تھا، تاہم بلوچستان کی سمندری حدود میں چرنا آئی لینڈ کے قریب لانچ کو حادثہ پیش آیا۔

سیکیورٹی انچارج فشری ناصر بونیری نے کہا کہ گہرے سمندر میں تیز لہروں کی وجہ سے الودود لانچ کا پاٹیا ٹوٹ گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ لانچ دو ٹکڑے ہو کر گہرے سمندر میں ڈوب گئی، ماہی گیر تختوں پر تیرتے رہے۔ 

ناصر بونیری نے کہا کہ گہرے سمندر میں مچھلیاں پکڑنے میں مصروف دوسری لانچ نے ماہی گیروں کو فوری امداد فراہم کی، اور اپنے ساتھیوں کی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ لانچ کے مالک حاجی برادر خان نے سرکاری اداروں کو اطلاع دی مگر تاحال مدد نہیں ملی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.