پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں بیوی میں اختلافات ہوجاتے ہیں لیکن طلاق کی خبریں درست نہیں۔
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔
خیلجی اخبار کا کہنا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی 12سال بعد ختم ہونے کی اطلاعات ہیں۔
خلیجی اخبار کے مطابق ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی جانب سے خبروں کی نہ تصدیق اور نہ ہی تردید کی گئی ہے۔
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی، شعیب اور ثانیہ کا چار سال کا بیٹا بھی ہے جس کا نام ازہان مرزا ملک ہے۔
30 اکتوبر کو شعیب ملک نے بیٹے اذہان کی سالگرہ کی تصاویر شیئر کیں جس میں ثانیہ مرزا بھی موجود تھیں۔
علیحدگی کی خبر کی تصدیق یا تردید کے لیے جیو نیوز نے شعیب ملک سے رابطے کی کوشش کی، تاہم سابق کپتان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔
سینئر صحافی عبدالماجد بھٹی کا کہنا ہے کہ انہوں نے شعیب ملک کو اس حوالے سے میسیج کیا ہے، تاہم میسیج دیکھنے کے باوجود انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔
Comments are closed.