لاہور پولیس نے سابق سینئر وزیر پنجاب میاں اسلم اقبال کا گرفتاری کےلیے خاکہ جاری کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق 9 مئی کو جناح ہاؤس اور دیگر تنصیبات پر حملوں کے کیس میں میاں اسلم اقبال کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
لاہور پولیس نے اقبال ٹاؤن اور داروغے والا کے علاقوں میں سابق صوبائی وزیر کی گرفتاری کے چھاپے مارے۔
پولیس ذرائع کے مطابق میاں اسلم اقبال کا خاکہ جاری کردیا گیا ہے، سابق صوبائی وزیر کے فرنٹ مین ثاقب شاہ کو بھی تلاش کر رہے ہیں۔
میاں اسلم اقبال فوجی تنصیبات پر حملے میں ملوث ہیں اور جیو فینسنگ کے مطابق انہوں نے 9 مئی کو 16 بار فون کرکے شرپسندوں کو اُکسایا۔
ذرائع کے مطابق لاہور پولیس نے سابق سینئر وزیر پنجاب کی گرفتار کےلیے گھیرا تنگ کردیا ہے اور اُن کے بھائی اکرم اور بھتیجے حمزہ اکرم کو حراست میں لیا ہے۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم حمزہ جانتا ہے کہ اسلم اقبال کہاں چھپے ہوئے ہیں۔
Comments are closed.