میانمار میں اقتدار پر قابض فوج کا جمہوریت کے حامیوں کے خلاف بدترین کریک ڈاؤن جاری ہے، نہتے مظاہرین پر سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے 9 مظاہرین ہلاک ہوگئے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے طاقت کے استعمال کو قتل وغارت گری قرار دے دیا۔
سلامتی کونسل نے بھی مظاہرین پر تشدد کی مذمت کی ہے۔
میانمار فوج کا کہنا ہے آنگ سان سوچی نے ینگون کے وزیراعلیٰ سے غیر قانونی طور پر 6 لاکھ ڈالر اور 11 کلو سے زیادہ سونا لیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.