مقامی انتظامیہ کے مطابق مندالے کے کچھ علاقوں میں تاحکم ثانی مارشل لا نافذ کر دیا گیا ہے، شہر کے سات اضلاع میں پانچ سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہو گی، ساتوں اضلاع میں رات آٹھ بجے سے صبح چار بجے تک کرفیو ہوگا۔
ادھر میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف ملک کے کئی شہرو ں میں عوام کا احتجاج جاری ہے، مظاہرین نے ملک بھر میں ہڑتال اور سول نافرمانی کی تحریک بھی شروع کر رکھی ہے۔
واضح رہے کہ میانمار میں گذشتہ پیر کو فوج نے اقتدار پر قبضہ کرکے منتخب سربراہ آن سان سوچی کو حراست میں لے لیا تھا۔
Comments are closed.