ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

میانمارمیں فوجی بغاوت کیخلاف احتجاج جاری، مزید16 مظاہرین ہلاک

میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف عوام کا احتجاج جاری ہے، مختلف شہروں میں مظاہروں پر فوجی طاقت کے استعمال سے 16مظاہرین ہلاک جبکہ کم ازکم  10مظاہرین زخمی ہوگئے۔

میانمارمیں آج مسلح افواج کا دن منایاجارہاہے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ فوج 300سے زائد شہریوں کو مارکر آرمڈ فورس زڈےمنارہی ہے، یہ فوج کیلئے شرم کرنے کا دن ہوناچاہئے۔

میانمار میں جمہوریت کی بحالی کا مطالبہ لئےعوام سڑکوں پر موجود ہیں۔ جبکہ کیرن اسٹیٹ میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک طالب علم زخمی ہوگیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ یکم فروری سے اب تک 300سےزائد معصوم شہریوں کو مار کر فوج آرمڈفورسز ڈے منارہی ہے۔

گزشتہ روز میانمارکےسرکاری ٹی وی پر مظاہرین کیلئے انتباہ جاری کیاگیا جس میں کہا گیا کہ مظاہرین کو گذشتہ اموات سے سبق لینا چاہیئے انہیں سر اور کمر میں گولی ماری جاسکتی ہے۔

 یکم فروری سے اب تک مظاہروں میں ہلاک افراد کی تعداد328 ہوچکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.