جمعہ 26؍ذیقعد 1444ھ16؍جون 2023ء

میئر و ڈپٹی میئر کراچی کے انتخاب میں پی ٹی آئی کے 30 منحرف ارکان کا ووٹ کاسٹ نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کے 30 منحرف اراکین نے میئر کراچی اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے آج ووٹ کاسٹ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے بلدیاتی اراکین کے فاروڈ بلاک کا اجلاس ہوا جس میں منحرف اراکین نے اپنا پارلیمانی لیڈر منتخب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے منحرف اراکین نے اسد امان کو اپنا پارلیمانی لیڈر منتخب کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج 30 منحرف اراکین ووٹ کاسٹ نہیں کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.