مہنگائی اتنی بڑھ گئی کہ خریدار ہی نہیں دکاندار بھی پریشان ہوگئے، ملک میں سستے بازار بھی سستے نہ رہے۔
ملک میں بڑھتی مہنگائی کے سبب دالیں، انڈے، گوشت اور سبزی سمیت تمام ہی اشیا کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔
نئے سال کے آغاز پر حکومت کے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ شہریوں کے لیے سستے بازاروں سے خریداری کرنا بھی محال ہوگیا۔
پشاور کے اتوار بازار میں دال 30 روپے، چاول 20روپے، گھی اور تیل 90 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا جبکہ بڑے گوشت کی قیمت 700 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔
لاہور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1100 روپے، انڈے 172 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔
دکانداروں نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ حکومت لسٹ دے دیتی ہے جبکہ سامان مہنگا ملتا ہے اور لوگ طرح طرح کی باتیں سناتے ہیں۔
Comments are closed.