پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور میں مہنگائی بلند ترین سطح پر تھی، مہنگائی چیئرمین پی ٹی آئی کی وجہ سے ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم آج بھی عدالت میں جھوٹے مقدمات میں پیش ہو رہے ہیں، جو لوگ آج جیل میں ہیں اللّٰہ کی پکڑ میں ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سولہ ماہ میں شہباز شریف نے پاکستان کو سری لنکا بننے سے بچایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف واپس آ کر مہنگائی ختم کریں گے، اکیس اکتوبر کو نواز شریف اپنا وژن دیں گے، ملک کی ترقی کا نسخہ صرف نواز شریف کے پاس ہے، پاکستان کے عوام جسے ووٹ دیں گے وہی وزیراعظم بنے گا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو شہداء کی یادگاروں پر حملہ کیا گیا۔
Comments are closed.