صوبۂ خیبر پختون خوا کے پشاور ڈویژن میں واقع ضلع مہمند میں جائیداد کے تنازع پر 2 گروپوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
واقعہ مہمند کی تحصیل حلیم زئی کے علاقے بابی خیل میں پیش آیا جس کے دوران رسول خان اور زیور خان کے درمیان جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے نتیجے میں رسول خان اور اس کا بیٹا ابراہیم جاں بحق جبکہ رسول خان کا 1 بیٹا صدیق زخمی ہو گیا۔
فائرنگ سے مخالف فریق زیور خان بھی جاں بحق ہوا ہے جبکہ اس کا بیٹا ارشاد زخمی ہوا ہے۔
لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
Comments are closed.