کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن کی فیکٹری میں آگ لگنے کے کیس میں لواحقین اور ملزمان کے درمیان صلح ہوگئی۔
کراچی میں سیشن جج شرقی کی عدالت نےصلح کے بعد گرفتار فیکٹری مالک سمیت 6 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے ملزمان کو 1،1 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
ملزمان کے وکیل کے مطابق لواحقین کو فی کس 42 لاکھ روپے دیت کی رقم ادا کی جائے گی۔
وکیل نے مزید کہا کہ لواحقین کو 10،10 لاکھ روپے کے چیک دیدے ہیں باقی رقم اقساط میں ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ 27 اگست کو کورنگی مہران ٹاؤن میں بریف کیس بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
Comments are closed.