سعودی عرب میں فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے آنے والے 80 سالہ بزرگ کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد فوری طبی امداد کے باعث ان کو بچا لیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق عراقی حاجی کو ان کی قیام گاہ پر دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد اسپتال منتقل کرنے پر ان کے دل کی بند ایک شریان کھول دی گئی۔
رپورٹس کے مطابق عراقی حاجی کو 2 دن تک انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا اور حالت مستحکم ہونے کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق عراقی حاجی نے طبی عملے کا بے حد شکریہ ادا کیا اور فوری علاج کی فراہمی پر ان کی صلاحیتوں کو سراہا۔
Comments are closed.