چینی سفیر نونگ رونگ کا کہنا ہے کہ مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن سی پیک کا اہم منصوبہ ہے۔
سندھ کے شہر مٹیاری سے لاہور تک 886 کلو میٹر طویل 600 کے وی کی بجلی کی نئی ٹرانسمیشن لائن کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیرِ اعظم عمران خان کے علاوہ وفاقی وزیرِ توانائی حماد اظہر اور چینی سفیر نونگ رونگ بھی شریک ہوئے۔
چینی سفیر نونگ رونگ نے اس موقع پر کہا کہ منصوبے سے کمرشل اور گھریلو بجلی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل میں کئی اداروں نے مل کر کام کیا ہے، منصوبے سے لاکھوں صارفین کو بلا تعطل بجلی ملے گی۔
Comments are closed.