مٹیاری میں سیلاب متاثرین نے 8 سالہ بچے کی موت پر قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا۔
دھرنا دینے والے سیلاب متاثرین نے کہا ہے کہ گھر ڈوبنے کے بعد ہم سڑکوں پر ہیں اور بچے بیمار ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ورثا نے الزام لگایا کہ بچے کو تیز بخار ہونے پر اسپتال لایا گیا تھا لیکن علاج نہ ہونے پر وہ دم توڑ گیا۔
ورثا کا کہنا تھا کہ 8 سالہ بچے کا ڈاکٹروں نے علاج کیا نہ ہی محکمہ صحت سندھ نے علاج کے لیے سہولتیں دیں۔
ڈیوٹی ڈاکٹر تعلقہ اسپتال نے کہا کہ بچہ سرکاری اسپتال لانے سے قبل ہی دم توڑ گیا تھا، ورثا مریض کو پہلے پرائیوٹ اسپتال لے گئے تھے، ہماری کوئی غفلت نہیں۔
Comments are closed.