معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کوئٹہ دھماکے سے متعلق کہنا ہے کہ ان شاءاللّٰہ مٹھی بھر دہشتگردوں اور سازشی عناصر کا انجام بھی عبرتناک ہوگا۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی جانب سے گزشتہ رات ہونے والے کوئٹہ دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ کوئٹہ دھماکے پر دل انتہائی رنجیدہ ہے، رمضان میں دہشتگردوں کا یہ گھناؤنا فعل انسانیت کے خلاف ہے۔
فرودس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے انتہائی بہادری کے ساتھ وطن عزیز سے دہشتگردى اور شرپسندی كا خاتمہ کیا۔
Comments are closed.