سندھ ہائی کورٹ نے موہٹہ پیلس سے متعلق سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فریقین فاطمہ جناح کی وصیت پر عوام کے بہترین مفاد میں عمل درآمد کے لیے رضا مند ہیں۔
عدالت نے عالیہ نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ قصرِ فاطمہ میں گرلز میڈیکل کالج بنانے پر تمام فریقین نے رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔
تحریری فیصلے میں سندھ ہائی کورٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ قصرِ فاطمہ کو گرلز میڈیکل کالج اور اسپتال بنانے کی تمام فریقین اور سندھ حکومت نے حمایت کی ہے۔
Comments are closed.