
موٹر وے پولیس نے ایچ آئی ڈی اور ایل ای ڈی لائٹوں کے خلاف مہم کے دوران 413 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کردیئے، موٹرو ے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہائی بیم لائٹیں استعمال کر نے والے اپنی اور دوسروں کی زندگی سے کھیلتے ہیں۔
ایس ایس پی موٹر وے پولیس حشمت کمال کے مطابق چار روزہ مہم کے دوران بیم لائٹس استعمال کرنے والی 100کاروں ،34 بسوں، 98 ہیوی گاڑیوں اور 181 چھوٹی گاڑیوں کو جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہائی بیم ایچ آئی ڈی اور ایل ای ڈی لائٹیوں کےاستعمال سے سامنے والے ڈرائیوروں کی آنکھیں چوندھیا جاتی ہیں، یہ صورتحال مہلک حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔
Comments are closed.