ہفتہ 22؍جمادی الاول 1444ھ 17؍دسمبر 2022ء

موٹر وے ایم 6 میگا کرپشن کیس ، ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ

سکھر کی عدالت نے سکھر حیدر آباد موٹر وے ایم 6 میگا کرپشن کیس کے گرفتار ملزم کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

اس سے قبل سکھر حیدر آباد موٹر وے ایم 6 میگا کرپشن کیس کے گرفتار ملزم کو سکھر کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے جسمانی ریمانڈ دینے کے ساتھ حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک گرفتار ملزمان سے تفتیش مکمل کی جائے۔

سکھر حیدر آباد موٹر وے ایم 6 کے منصوبے میں کرپشن کے معاملے میں اینٹی کرپشن پولیس نے ایک اور اہم ملزم کو حراست میں لے لیا۔

واضح رہے کہ موٹر وے ایم 6 کی زمین کی خریداری میں کرپشن کرنے پر 22 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے۔

اینٹی کرپشن پولیس کے مطابق میگا کرپشن اسکینڈل میں مطلوب 15 ملزمان فرار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.