ہفتہ 22؍جمادی الاول 1444ھ 17؍دسمبر 2022ء

امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی کا رجحان

مسلسل بڑھتی شرح سود اور کساد بازاری کا خدشہ ہونے کے سبب امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں مسلسل تیسرے روز اور دوسرے ہفتے شدید مندی کا رجحان ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس ہفتے ڈاؤ جونز میں ایک اعشاریہ چھ چھ فیصد، ایس اینڈ پی 2 اعشاریہ صفر نو اور نیسڈیک 2 اعشاریہ سات دو فیصد گرا۔

بیلجیئم میں مہنگائی کی شرح 1975 کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ملک میں مہنگائی کی شرح میں اب روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہونے لگ گیا ہے۔ گذشتہ ماہ یعنی ستمبر کے مقابلے میں صرف اکتوبر کے مہینے میں ایک فیصد اضافے کے ساتھ مہنگائی 12.27 پر پہنچ گئی ہے۔

امریکی معاشی ماہرین نے شرح سود مسلسل بڑھنے اور اگلے برس کے آخر تک قائم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

معاشی صورتحال خراب ہونے پر امریکی بینک گولڈ مین ساکس نے ہزاروں ملازمین برطرف اور بونس ختم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.