موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں آئی جی سلطان خواجہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلطان خواجہ نے موٹروے پولیس کی پیشہ وارانہ کارکردگی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، جدید ٹیکنالوجی کے نفاذ اور فروغ دینے میں بھی ان کا اہم کردار ہے۔
دوسری جانب کمانڈنٹ کالج سید حشمت کمال نے سطان خواجہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ پر بھرتی، آئی ٹی میں ترقی اور ایکسل لوڈ مینجمنٹ کا نفاذ سطان خواجہ کے اہم کارنامے ہیں۔
اس موقع پر آئی جی سلطان خواجہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ طریقے سے کام کرنے میں تعاون پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
اُنہوں نے بتایا کہ لاہور اور کراچی میں ڈرائیونگ لائسنسنگ اتھارٹی کی سہولت پر کام جاری ہے، سی ای لائسنس کا نظام موٹروے پولیس لا رہی ہے۔
Comments are closed.