جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

حلقہ این اے 242 پر ایم کیو ایم پاکستان سے بات کریں گے، نہال ہاشمی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ حلقہ این اے 242 پر ایم کیو ایم پاکستان سے بات کریں گے۔

 جیو نیوز سے  گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ کل شام مسلم لیگ ن ہاؤس میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات ہے، ملاقات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے جن حلقوں میں ٹکٹ نہیں دیے جا سکے، وہاں ناراض رہنماؤں کو منانے کے بعد اعلان کیا جائے گا۔

نہال ہاشمی نے یہ بھی کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 242 پر بھی ایم کیو ایم پاکستان سے بات کریں گے، دعا ہے کہ یہ اجلاس مذاکرات کا حتمی راؤنڈ ہو۔

 رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ رانا مشہود بھی اس موقع پر مسلم لیگ ن ہاؤس میں ہوں گے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر معاملات دونوں جماعتوں کی مذاکراتی ٹیم طے کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.