جمعہ29؍ربیع الثانی 1444ھ25؍نومبر 2022ء

موٹروے منصوبے میں سوا دو ارب روپے زمین نگل گئی یا آسمان کھا گیا؟

 سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے میں سوا دو ارب روپے زمین نگل گئی یا آسمان کھا گیا؟ کرپشن کیس میں اینٹی کرپشن کے چھاپے جاری ہیں۔

اینٹی کرپشن ٹیم کا ملزم ڈپٹی کمشنر عدنان رشید کے گھر چھاپا بے کار گیا۔ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ ساہیوال میں ڈی سی عدنان رشید کے گھر سے لوٹ کی رقم برآمد نہیں ہوئی۔

نیب نے کمشنر سکھر کو لکھے خط میں سوال کیا کہ بتایا جائے کہ این ایچ اے سے کتنی رقم وصول ہوئی۔ نیب نے سندھ حکومت سے جوائنٹ سروے رپورٹ کی کاپی بھی مانگ لی ہے۔

اینٹی کرپشن ٹیم کو ڈی سی ہاؤس مٹیاری پر چھاپے میں بھی صرف 13 لاکھ روپے ملے تھے۔

ڈی سی ہاؤس سے دو ڈبل کیبن سمیت تین گاڑیاں قبضے میں لی گئی تھی۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری نمبر پلیٹ والی ڈبل کیبن گاڑی کسی عام شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.