چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) میجر جنرل اختر نواز ستی نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کا تیسرا اسپیل جاری ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں میجر جنرل اختر نواز ستی نے کہا کہ مون سون کا اسپیل 31 جولائی سے 3 گست تک جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں معمول سے 70 فیصد تک زیادہ بارشیں ہوئیں۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ زیادہ بارشوں سے شاہراہ قراقرم کے بعض حصوں کو نقصان پہنچا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ زیادہ بارشوں سے رابطہ سڑکوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا، ابھی تک 26 خاندانوں کو ریسکیو کیا ہے۔
جنرل اختر نواز ستی نے یہ بھی کہا کہ کل گلگت بلتستان کے ایک نالے میں طغیانی پر ایف سی، جی بی کے دستوں نے ریسکیو کیا۔
انہوں نے کہا کہ متاثرین کے لیے امدادی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Comments are closed.