وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) لاہور نے سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے مونس الہٰی کے خلاف ریڈ نوٹس بھی جاری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایف آئی اے نے مونس الہٰی کے خلاف مقدمہ منی لانڈرنگ اور رشوت کی دفعات کے تحت درج کیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق مونس الہٰی نے بطور وفاقی وزیر آبی ذخائر کے منصوبوں میں اربوں روپے کی کرپشن کی اور کروڑوں روپے رشوت کی مد میں وصول کیے۔
مقدمے میں درج کیا گیا کہ مونس الہٰی نے کرپشن اور رشوت ستانی سے کمائی گئی رقم کی منی لانڈرنگ کی اور فرنٹ مین کے ذریعے اپنی فیملی اور دیگر ملزمان کے اکاؤنٹس میں رقوم جمع کرائیں۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے اکاؤنٹس میں 121 اعشاریہ 65 ملین جمع کرائے، تمام رقوم 2019ء سے 2022ء میں جمع کرائی گئیں۔
Comments are closed.