جمعہ 19؍ذیقعد 1444ھ9؍جون 2023ء

چین میں طالب علم کے لنچ سے چوہے کا سر نکل آیا؟

چین میں ایک طالب علم کو اسکول کے کیفے ٹیریا میں فراہم کیے جانے والے کھانے میں چوہے کے سر جیسے نظر آنے والی چیز ملنے کا معاملہ چینی سوشل میڈیا پر کافی توجہ حاصل کر گیا ہے اور یہ ریٹ ہیڈ گیٹ اسکینڈل کے نام سے مشہور ہوگیا ہے، تاہم اسکول کا دعویٰ ہے کہ یہ بطخ کا سر ہے۔

یہ واقعہ چین کے علاقے نانچانگ میں واقع جیانگژی ووکیشنل ٹیکنیکل کالج آف انڈسٹری ٹریڈ میں گزشتہ ہفتے پیش آیا۔ 

ہوا یوں کہ طلبہ لنچ کررہے تھے کہ انہیں اپنی چاول کی پیالی میں چوہے سر سے مشابہہ شے نظر آئی جس پر انہوں نے اپنا فون نکال کر اس کی ویڈیو بنائی اور کیفے ٹیریا اسٹاف کو بلا کر شکایت کی۔ جس پر ان کا کہنا تھا کہ یہ چوہے کا سر نہیں بلکہ بطخ کا سر ہے۔ 

واضح رہے کہ بطخ کا سر اور گلا اہم چینی ڈشز میں شامل ہے لیکن طلبہ اس وقت یہ آرڈر نہیں کیا تھا اور نہ ہی یہ بطخ کا سر لگ رہا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.