پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے نیب قوانین میں ترامیم کی حمایت کردی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی نظر میں نیب ترمیم بل کا وہ والا حصہ اچھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیب کو اپنے لگائے گئے الزام کو ثابت کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ چیزیں نیب کی تبدیل ہونی چاہئیں، جیسے 90 دن کا ریمانڈ ہے، آپ 60 دن کسی کو اندر رکھو، اس نے کچھ کیا ہو یا نہ کیا ہو وہ ڈانواں ڈول ہو جاتا ہے۔
مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے کہا کہ یہ بھی ایک اچھا قدم ہے لیکن یہ شروع عمران خان نے کیا تھا، جب انہوں نے نیب قوانین پر نظرثانی کی کوشش کی تھی۔
Comments are closed.