پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن قابل احترام ہیں لیکن ان کی پریس کانفرنس غیرذمہ دارانہ تھی، حالات کا تقاضا ہے تدبر اور تحمل کے ساتھ معاملات کا حل نکالا جائے۔
سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ناموس رسالت پرجان بھی قربان لیکن کس اسلامی ملک نے فرانس کے سفیر کو نکالا؟ اور کسی اسلامی ملک نے فرانس سے تعلقات کو منقطع کیا؟ کیا ہم سعودی عرب، ایران، ترکی، ملیشیا سے بڑھ کر اور بہتر مسلمان ہیں؟
اُنہوں نے کہا کہ لاہور میں جو ہوا اُس واقعے کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنا درست نہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ نالائق حکومت کو غیر قانونی اور غیر آئینی معاہدہ کرنا ہی نہیں چاہیے تھا۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ مفتی منیب الرحمٰن کے پاس آج کل کرنے کو کچھ نہیں، وہ رویتِ ہلال سے فراغت کے بعد حکومت سے حساب برابر کرنے کے چکروں میں ہیں۔
Comments are closed.