جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

مولانا فضل الرحمٰن کی طبیعت میں بہتری

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی طبیعت میں بہتری آنے لگی۔

ترجمان جمعیت علمائے اسلام (ف) اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن تین چار ماہ سے سفر کے باعث تھکن کا شکار ہیں۔

اسلم غوری نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے بخار میں کمی آئی ہے۔

واضح رہے کہ ذرائع جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن 2 روز سے بخار میں مبتلا ہیں اور وہ اس وقت ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رہائش گاہ پر ہیں۔

ذرائع جے یو آئی نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا جس کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نےطبعیت ناسازی پر سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

ذرائع جمعیت علمائے اسلام (ف)  نے مزید بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو ڈاکٹرز نے مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.