پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی طبیعت تاحال ناساز ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کا اسلام آباد میں رہائش گاہ پر علاج کیا جارہا ہے اور انہیں بخار کے باعث ڈرپ بھی لگائی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے مولانا فضل الرحمٰن کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
علاوہ ازیں سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.