حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی زیرصدارت سربراہی اجلاس شروع ہوگیا ہے۔
پی ڈی ایم اجلاس میں مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز خود شریک ہیں جبکہ نواز شریف، آصف زرداری اور بلاول بھٹو ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں۔
پیپلز پارٹی کا وفد بھی پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے موجود ہے، وفد میں راجہ پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی، شیری رحمٰن کے علاوہ نیر حسین بخاری اور فرحت اللہ بابر بھی شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اجلاس میں سینیٹ انتخابات اور لانگ مارچ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
بی این پی مینگل سے جہانزیب جمالدینی بھی ویڈیو لنک پر شریک جبکہ میر کبیر شاہی، اکرم درانی، حافظ عبدالکریم اور اویس نورانی بھی اجلاس میں موجود ہیں۔
پی ڈی ایم اجلاس میں آفتاب خان شیر پاؤ، امیر حیدر خان ہوتی، محمود خان اچکزئی بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت مخالف تحریک اور اسمبلیوں سے استعفوں سے متعلق امور پر بات چیت کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اجلاس سے قبل پی ڈی ایم کے تین فیصلہ سازوں فضل الرحمٰن، نوازشریف اور آصف زرداری میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف، مولانا فضل الرحمٰن اور آصف زرداری پی ڈی ایم کو فعال رکھنے پر متحرک ہیں، آصف زرداری کی اجلاس کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے فریقین کو لچک دکھانے پر زور دیا ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اختلافی امور کو حل کرنے کا بہترین فورم پی ڈی ایم ہے، ہم پر بھاری ذمہ داری ہے ، ہمیں عوام کو مایوس نہیں کرنا۔
Comments are closed.