بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مولانا فضل الرحمٰن چلتی حکومت کو گرانے کیلئے آلۂ کار بنے: فیاض چوہان

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن چلتی حکومت کو گرانے کے لیے آلۂ کار بنے۔

یہ بات وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے جے یو آئی و پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے لاہور سے جاری کیے بیان میں کہی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی نے ملک کو معاشی طور پر مستحکم کیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان کو پارٹی چھوڑنے کی دھمکی دی گئی

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے ترجمان فیاض چوہان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کو مہنگائی سے پریشان کرنے میں مولانا فضل الرحمٰن کا بڑا ہاتھ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.