سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز (پی پی پی پی) کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق دونوں شخصیات کے درمیان سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں ضمنی انتخابات سمیت عام انتخابات کے انعقاد پر مشاورت کی گئی۔
پی ڈی ایم کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کے فیصلے پر بھی بات چیت ہوئی۔
مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی۔
Comments are closed.