بدھ7؍شوال المکرم 1442ھ19؍مئی 2021ء

مولانا فضل الرحمان کا آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ، ذرائع

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماؤں نے  پی ڈی ایم اتحاد برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے اختلافی امور طے کرنے کے لیے بھی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

آصف زرداری نے تین اپریل کو پارٹی کی سی ای سی کے اجلاس بلانے کے فیصلے سے آگاہ کیا، آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی۔

دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران کہا کہ استعفوں کے معاملے پر پیپلزپارٹی کے جواب کا انتظار ہے، پیپلزپارٹی کے جواب کے بعد پی ڈی ایم کا اجلاس بلانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان نے اختلافی امور کو اوپن نہ کرنے کی بھی درخواست کی، جبکہ دونوں رہنماؤں نے یوسف رضا گیلانی کی شکست کے معاملے پر جلد عدالت سے رجوع کرنے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری سے رابطے کے بعد نواز شریف سے رابطہ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.