بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مولانا فضل الرحمان نے مدارس کے نئے بورڈ منظور کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی جانب سے مدارس کے نئے بورڈ منظور کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی جانب سے مدارس کے نئے بورڈ منظور کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا ہے، مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مدارس کے نئے بورڈ سے اسٹیبلشمنٹ کی خواہش پوری کی گئی، حکومت کی جانب سے مدارس کے نئے پانچ بورڈزکا بھی وہی حال ہوگا جو مشرف کے مدرسہ بورڈ کا ہواتھا، ہمارے حکمران باہر کے غلام اور ایجنٹ ہے۔

جے یو آئی(ف)کے سربراہ نے کہا کہ وفاق المدارس ہماری تنظیم ہے، وفاق کے ذمہ داران مدارس کا تحفظ کریں ،وفاق المدارس اگر مدارس کا تحفظ نہیں کرسکتی تو جمعیت علما اسلام مدارس کا تحفظ کرے گی، مدارس کے تحفظ کو کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نےکہا کہ وفاق المدارس العربیہ ہماری نمائندہ جماعت ہے، اس کے علاوہ اور کوئی جماعت ہم تسلیم نہیں کریں گے،حکومت اپنے فیصلے کو واپس لیں نہیں تو ملک بھر کے مدارس کے طلبا سڑکوں پر ہوں گے۔

The post مولانا فضل الرحمان نے مدارس کے نئے بورڈ منظور کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.