جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

موسیٰ خیل: جنگل میں لگی آگ پر 10 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں توئی غاڑہ کے جنگل میں لگی آگ پر 10 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔

اس حوالے ڈپٹی کمشنر ذوالفقار کا کہنا ہے کہ آگ گزشتہ شام موسیٰ خیل اور شیرانی کے درمیان جنگل میں لگی تھی، دشوار گزار چوٹیوں تک پہنچ کر ریسکیو کارروائی صبح مکمل کر لی گئی۔

انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کے فوری بعد قریبی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا تھا۔

ذوالفقار  کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے لیے لیویز فورس، مقامی افراد کے تعاون سے رات گئے آپریشن جاری رہا۔

بلوچستان کے نگراں وزیرِ اعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی نے ڈپٹی کمشنر اور آپریشن میں حصہ لینے والی ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.