بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

موسم کی خرابی، پی آئی اے کی کراچی سے جانے والی پرواز کوئٹہ میں لینڈ نہ کرسکی

موسم کی خرابی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی کراچی سے کوئٹہ جانے والی پرواز لینڈ نہ کرسکی، پی کے 310 کوئٹہ ایئرپورٹ پر لینڈنگ نہ کرنے کے باعث واپس کراچی آگئی۔

ذرائع کے مطابق کپتان نے طیارے کو کوئٹہ ایئرپورٹ پر لینڈ کروانے کی کوشش کی تاہم پرواز لینڈ نہ ہوسکی، پرواز میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے۔ 

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کا موسم انتہائی خراب ہونے کے باعث پرواز پی کے 310 کوئٹہ ایئرپورٹ لینڈ نہ کرسکی۔

ترجمان کے مطابق کپتان نے تین بار کوشش کی لیکن حد نگاہ انتہائی کم ہونے پر پرواز کا رُخ واپس کراچی موڑنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فلائٹ سیفٹی کے بین الاقوامی قوانین کے تحت پرواز کو واپس کراچی لینڈ کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق کوئٹہ کا موسم بہتر ہوتے ہی پرواز کو کراچی ایئرپورٹ سے روانہ کردیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.