hookups skateboards shirts hookup Roosevelt New Jersey mature hookup app arduino led hookups hookup sites like craigslist edf8329we

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لندن: ظہیر عباس کی طبیعت ناساز، آئی سی یو منتقل

سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم ظہیر عباس کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں لندن کے ایک اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں منتقل کردیا گیا ہے۔ 

خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ ظہیر عباس کو 3 دن قبل اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور وہ آکسیجن پر ہیں۔

کراچی عظیم کرکٹرز ظہیر عباس، وسیم اکرم اور وقار…

ذرائع نے بتایا کہ ظہیر عباس نے آج اشاروں کی مدد سے بیٹی سے سلام دعا کی۔ 

سابق کپتان کے اہلِ خانہ نے ’ایشین بریڈمین‘ کی صحتیابی کے لیے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ ظہیر عباس لندن جاتے ہوئے دبئی میں قیام کے دوران کورونا میں مبتلا ہوئے تھے۔

ظہیر عباس ڈائلیسز پر ہیں اور کمزوری محسوس کر رہے ہیں جبکہ ان سے ملاقات پر پابندی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ظہیر عباس کو لندن پہنچنے کے بعد نمونیا ہوا اور پھر گردوں کی تکلیف ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.