وزیرِ اعظم شہباز شریف موسم کی خرابی کے باعث میانوالی اور ٹانک نہیں جاسکے۔
وزیرِ اعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کا ہیلی کاپٹر موسم کی خرابی کی وجہ سے میانوالی سے واپس آگیا ہے۔
شہباز شریف کو سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے سلسلےمیں پہلے میانوالی اور پھر ٹانک جانا تھا، وزیرِ اعظم کو ٹانک میں تعمیر شدہ 100 گھروں کا افتتاح کرنا تھا۔
وزیرِ اعظم نے ہوائی اڈے پر سیلاب سے متعلق جائزہ اجلاس طلب کر لیا، وہ ہوائی اڈے پر سیلاب سے متعلقہ اجلاس کے بعد لندن روانہ ہوں گے۔
Comments are closed.