قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 340 پنجاب میں انتہائی خراب موسم کی وجہ سے فیصل آباد نہیں لینڈ نہیں کرسکی اور کراچی واپس آ گئی۔
ذرائع کے مطابق پرواز دوپہر ایک بجکر 37 منٹ پر کراچی سے فیصل آباد کے لیے روانہ ہوئی تھی۔
شیڈول کے مطابق ایئربس اے 320 طیارے نے تین بجکر 55 منٹ پر فیصل آباد لینڈ کرنا تھا مگر لینڈنگ کیلئے موسم نامناسب تھا۔ موسم بہتر ہونے کے انتظار میں طیارے نے فضا میں کئی چکر لگائے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق مسلسل خراب موسم کی وجہ سے جہاز کو واپس کراچی کی طرف موڑ دیا گیا۔ یہ طیارہ 4 بجکر 29 منٹ پر واپس کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کر گیا۔
Comments are closed.