بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

موسمیاتی تبدیلیوں میں پاکستان دسویں نمبر پر ہے، چیئرمین NDMA

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کا کہنا ہے کہ تیزی سے ہوتی موسمیاتی تبدیلیوں میں پاکستان دنیا میں دسویں نمبر پر ہے۔

اسلام آباد میں این ڈی ایم اے کے زیرِ اہتمام آفات و سانحات سے متعلق منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے بتایا کہ آج صبح 3 بجے بلوچستان کے کچھ حصوں میں زلزلہ آیا۔

ہرنائی میں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، جس سے متاثرین میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، آفٹر شاکس کے باعث بوسیدہ مکانات کے گرنے کا خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ زلزلے سے جانوں کا نقصان ہوا ہے، کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں، زلزلے کے زخمیوں کو ایئر لفٹ بھی کیا گیا ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کا کام جاری ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی حقیقت ہے، ہم نے سانحات سے نمٹنے کے لیے تیاری کرنی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے یہ بھی کہا ہے کہ سانحات اور آفات سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.