بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مودی کے اقدامات خطے کیلئے خطرہ بن چکے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے اقدامات خطے اور دنیا کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے تحت کشمیر پر قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سراج الحق نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کی پشت پر ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

جماعت اسلامی کی قومی کشمیر کانفرنس میں مطالبہ کیا گیا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم کا نوٹس لے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.