چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی مثال دیتے ہوئے مخالفین کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
لاہور میں وکلا کنونش سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے وزرائے اعظم کی بیرون ملک جائیدادوں کا موازنہ کیا، جس میں انہوں نے مودی کو بہتر دکھانے کی کوشش کر ڈالی۔
اپنے خطاب کے دوران چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ’کوئی ایک مغربی ملک بتادیں جس کے وزیراعظم کے اربوں روپے کی جائیدادیں ملک سے باہر ہوں۔‘
انہوں نے بھارتی وزیراعظم کا نام لے کر کہا کہ ’اور تو چھوڑیں یہ ساتھ والا ملک، یہ نریندر مودی، اس کی باہر کتنی پراپرٹیز ہیں؟‘
ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہفتے سے میری تحریک شروع ہوجائے گی، جب آپ کو کال دوں میرے ساتھ نکلنا ہے۔
Comments are closed.