بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کسان احتجاج کے معاملے پر مودی حکومت پر سخت تنقید کی اور کہا کہ دلی کسانوں سے گھرا ہوا ہے، اسے قلعے میں کیوں تبدیل کیا جارہا ہے۔
نئی دلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے مرکزی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کسانوں کو کیوں دھمکا اور مار رہی ہے۔ حکومت کسانوں سے بات چیت کرکے اس مسئلے کو کیوں حل نہیں کررہی۔
انھوں نے مزید کہا کہ کسانوں کا جاری رہنے والا احتجاج ملک کے لئے اچھا نہیں ہے۔ کسان ہماری طاقت ہیں، حکومت کو کسانوں کو سننے کی ضرورت ہے۔
Comments are closed.