بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنی والدہ سے ملنے سے قبل گاڑی میں بیٹھ کر کیمرہ مین اور فوٹوگرافرز کا انتظار کرتے رہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین مودی نے زندگی کی 99 بہاریں دیکھ لی ہیں اور وہ آج اپنی100 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔
اس موقع پر مودی نے اپنی والدہ سے گجرات کے علاقے گاندھی نگر میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
نریندر مودی والدہ سے ملنے کے لیے جب گاندھی نگر پہنچے تو وہ اپنی ماں کے پاس جانے سے پہلے گاڑی میں بیٹھ کر کیمرہ مین اور فوٹوگرافرز کا انتظار کرتے رہے۔
بھارتی وزیر اعظم کے فوٹوگرافرز کے انتظار کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر بھارتیوں کی جانب سے تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
Comments are closed.