معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مودی اور پیسے کو عزت دو کا نعرہ بری طرح پٹ گیا ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو کامیابی سے نوازنے پر ہم کشمیریوں کے شکرگزار ہیں، کشمیریوں نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کیا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں حق سچ اور ترقی و خوشحالی کے بیانیے کی فتح ہوئی، کشمیریوں نے واضح کر دیا کہ ملک لوٹنے والوں کی یہاں کوئی گنجائش نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کشمیرمیں حقیقی تعمیر و ترقی کی بنیاد رکھ رہی ہے، بدلتا ترقی کرتا پاکستان قوم کو مبارک ہو۔
Comments are closed.