ہفتہ16؍ربیع الثانی 1444ھ12؍نومبر 2022ء

موجودہ ٹیم 92ء کی ٹیم سے زیادہ بہادر، انرجی والی ہے، سید افتخار شاہ

مجھے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022ء کا فائنل کھیلنے والی ٹیم 1992ء ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم سے زیادہ انرجی والی اور بہادری نظر آرہی ہے۔

یہ بات میلبرن میں موجود 67 سالہ پاکستانی فین سید افتخار شاہ نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہی۔

سید افتخار شاہ 50 سال سے میلبرن میں رہائش پذیر ہیں، 1992ء ورلڈ کپ کا فائنل انہوں نے میلبرن گراؤنڈ میں بیٹھ کر دیکھا تھا اور اب وہ 2022ء کے ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے کی تیاری کر رہے، جو اتوار کو اسی گراؤنڈ پر پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

سید افتخار شاہ نے بتایا کہ 1992ء میں فائنل سے ایک روز پہلے انہوں نے پوری ٹیم کی دعوت کی تھی، مرحوم عبدالقادر ان کے بہترین دوستوں میں سے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ فائنل کے روز بھی دوپہر کے کھانے کے لیے وسیم اکرم نے بریانی کی فرمائش کی جو وہ گھر سے بنوا کر ہوٹل لے کر گئے۔

سید افتخار شاہ نے بتایا کہ وسیم اکرم نے کہا کہ ان کے سینڈوچ میں مزا نہیں ہے، کچھ لاہور کا مصالحے دار کھانا لائیں۔

سید افتخار شاہ 1992ء کی کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بھی سنبھال کر رکھی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 1992ء کی نسبت موجودہ ٹیم میں انہیں زیادہ انرجی نظر آرہی ہے کیونکہ وہ اس ٹیم کے بھی کچھ کھلاڑیوں سے ملے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.