بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

موبائل کال پر ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے موبائل فون کال پر ٹیکس واپس لینے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

ایف بی آر نے موبائل فون کال پر 5 منٹ کے بعد 75 پیسے لگایا جانے والا ٹیکس واپس لینے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ 18 اکتوبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی کی قائمہ…

درخواست میں ایف بی آر کا کہنا ہے کہ 5 منٹ کی کال کے بعد 75 پیسے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی قانون کے مطابق ہے، فنانس ایکٹ22-2021 میں5 منٹ کی کال کے بعد 75 پیسے ٹیکس لگانے کی منظوری دی گئی۔

درخواست میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے بل کو ہائیکورٹ غلط قرار نہیں دے سکتی۔

واضح رہے کہ مختلف موبائل کمپنیوں کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے 18 اکتوبر کو ٹیکس ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.