اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے موبائل فون سروسز پر وصول کئے جانے والے مختلف ٹیکسوں کے حوالے سے سوال متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔
جمعہ کو قومی اسمبلی میں مرتضیٰ جاوید عباسی کے سوال کے جواب میں وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ واقعی صارفین کو تین طرح کے ٹیکس ادا کرنے پڑ رہے ہیں تاہم ماضی کے مقابلے میں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کی حکومت نے یہ ٹیکس کم کئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے ووڈہولڈنگ ٹیکس 14 فیصد وصول کیا جاتا تھا جبکہ ہمارے دور میں اس کی شرح 12.5 فیصد کردی گئی ہے مگر اس کے باوجود وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ان ٹیکسوں کو مزید معقول بنایا جائے، اگر یہ سوال قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا جائے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا، اسپیکر نے سوال متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔
جلاس میں وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کی جانب سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ حکومت ہنرمندوں کی عالمی معیار کی تربیت کے لئے 50 تربیتی اداروں کی ایکرڈیشن کر رہی ہے جس میں بیرون ملک کام کے لئے جانے والے ہنرمند افراد کو مختلف شعبوں میں تربیت دی جائے گی۔
Comments are closed.