ہفتہ 20؍ذیقعد 1444ھ10؍جون 2023ء

منی لانڈرنگ کیس، سلیمان شہباز عدالت کے روبرو پیش

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے منی لانڈرنگ کیس میں عدالت کے روبرو پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔

لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ مقدمے میں سلیمان شہباز سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر بریت کی درخواستوں پر دلائل کے لیے وکلاء کو طلب کر لیا۔

شریک 3 ملزمان کے وکلاء اور پراسیکیوٹر کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے کارروائی ملتوی کر دی۔

وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کا کہنا ہے کہ 2018ء میں ایسے حالات میں ملک چھوڑنا پڑا جب اصل سازش کا پاکستان میں آغاز ہوا۔

عدالت نے 24 جون تک سماعت ملتوی کر دی۔

سماعت کے دوران عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ اس کیس کا ریکارڈ کہاں پر ہے؟ 

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کا ریکارڈ پہلے چالان کے ساتھ لگا ہوا ہے۔ 

جج بخت فخر نے کہا کہ تمام ریکارڈ نہیں ہے، اس مقدمے کی انویسٹی گیشن کس افسر نے کی تھی۔

 تفتیشی افسر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے تفتیش کی تھی، مرکزی تفتیشی افسر علی مردان تھا جو آج کل کراچی تعینات ہے۔

عدالت نے سوال کیا کہ ایف آئی اے پراسیکیوٹر کہاں ہے؟ 

تفتیشی افسر نے کہا کہ بیمار ہیں اس وجہ سے پراسیکیوٹر آج پیش نہیں ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.