منی بجٹ میں مقامی اور درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس تجاویز کی شرح سامنے آگئی، 850 سے 1800 سی سی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 8.5 سے 12.5 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
منی بجٹ میں گاڑیوں کے سی بی یو پر سیلز ٹیکس کی شرح 5 سے بڑھا کر 17 فیصد کرنےکی تجویز دی گئی ہے، جبکہ درآمدی گاڑیوں پر بھی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کی شرح بڑھانے کی تجویز آئی ہے۔
بجٹ میں 1001 سے 1799 سی سی درآمدی گاڑیوں پر ایف ای ڈی کی شرح 10 فیصد کرنےکی تجویز دی گئی، 1800 سے 3000 سی سی درآمدی گاڑیوں پر ایف ای ڈی کی شرح 30 فیصد کرنےکی تجویز رکھی گئی ہے۔
منی بجٹ میں 3001 سی سی سے اوپر درآمدی گاڑیوں پر ایف ای ڈی کی شرح 40 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی، مقامی طور پر تیار گاڑیوں پر ایف ای ڈی کی شرح بڑھانے کی تجویز دی گئی۔
بجٹ میں 1001 سے 2000 سی سی تک گاڑیوں پر ایف ای ڈی شرح 5 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، 2001 اور زائد سی سی گاڑیوں پر ایف ای ڈی شرح 5 سے 10 فیصد کرنے کی تجویز آئی ہے۔
منی بجٹ میں درآمدی فور ویل ڈبل کیبن گاڑیوں پر ایف ای ڈی شرح 25 سے 30 فیصد کرنے کی تجوز دی گئی، مقامی طور پر تیار فور ویل ڈبل کیبن پر ایف ای ڈی کی شرح 7.5 سے 10 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی۔
بجٹ میں 1000 سی سی تک گاڑیوں پر ایڈوانس ٹیکس 50 ہزار سے1 لاکھ کرنے کی تجویز دی گئی، 1000 سے 2000 سی گاڑی پر ایڈوانس ٹیکس1 لاکھ سے 2 لاکھ روپےکرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، 2000 سی سی سے زائد گاڑیوں پر ایڈوانس ٹیکس 2 لاکھ سے 4 لاکھ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
Comments are closed.